Return to Main Pag

Qurani-Soorton-Ka-Nazm-e-Jali

MazameenEQuranHakeem KhulasaQuran QuranKareemKTeesParonKaMukhtasirKhulasa KhulasaTulQuran/Khulasa

SEERATUNNABIS.A.WVOL1

Tuesday, August 4, 2015

قرآنی معلومات

قرآني معلومات

قرآن حکیم
 پورا قرآن تیس پاروں پر مشتمل ہے۔
• قرآن میں کل” ۱۱۴“ سورے ہیں۔
• قرآن میں ”۶۲۳۶“آیتیں ہیں۔
• قرآن میں کل” ۱۰۱۵۰۳۰“نقطے ہیں۔
• قرآن میں کل”۹۳۲۴۳“فتحہ(زبر )ہیں۔
• قرآن میں کل”۳۹۵۸۶“ کسرہ (زیر ) ہیں ۔
• قرآن میں کل”۴۸۰۸“ضمہ (پیش ) ہیں ۔
• قرآن میں کل”۱۹۲۵۳“تشدید ہیں۔
• قرآن میں کل”۳۲۳۶۷۱“حروف استعمال ہوئے ہیں۔
• قرآن میں کل”۱۷۷۱“عدد ”مد“ ہیں۔
• قرآن میں کل”۷۷۷۰“کلمہ استعمال ہوئے ہیں۔
• قرآن میں کل”۱۰۰۰“ رکوع ہیں۔
• قرآن میں کل”۱۲۰“”حزب “ہیں۔
• قرآن میں ”۱۱۵“ لفظ” بسم اللّٰہ“ آیا ہے۔
• قرآن میں ”۱۱۴“ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم آیا ہے۔
• قرآن میں کل” ۵۰۹۸“ وقف ہیں۔
• قرآن میں کل”۷۰“ بار لفظ ”قرآن “ آیا ہے۔
• قرآن میں سب سے بڑي  سورہ ”بقرہ “ ہے۔
• قرآن میں سب سے چھوٹی سورہ ” کوثر “ ہے ۔
• قرآن میں سب سے بڑی آیت سورہ بقرہ کی آیت ”۲۸۲“ہے۔
• قرآن میں سب سے چھوٹی آیت سورہ رحمن کی آیت” مُدْہٰامَّتٰان“ ہے
• قرآن میں سب سے بڑا کلمہ ”فَاٴَسْقَیْنٰاکُمُوہ“ ہے ۔(سورہ حجر/۲۲)
• قرآن میں سب سے چھوٹا کلمہ ”با“ بسم اللّٰہ ہے۔
• قرآن میں سب سے زیادہ حرف ”الف“استعمال ہوا ہے۔
• قرآن میں سب سے کم حرف ”ظاء“ استعمال ہوا ہے۔
• قرآن میں سب سے بہترین سورہ ”یٰس“ ہے۔
• وسط کلمہ قرآن ”وَلْیَتَلَطَّفْ “ہے جو سورہ کہف آیہ ۱۹میں آیا ہے۔
• سورہ حمد کو مادر قرآن اور فاتحۃ القرآن کہا جاتا ہے ۔
• قرآن میں پانچ سورہ ہیں جو ”الحمد للّٰہ “سے شروع ہوتے ہی( ۱۔حمد، ۲۔انعام، ۳۔کہف،۴۔سباٴ ،۵۔فاطر
• قرآن میں چار سورہ ہیں جو” انّا “‘سے شروع ہوتے ہیں( فتح ، نوح ، قدر کوثر)
• قرآنمیںسورہ فجر کو سورہ امام حسین علیہ السلام کہا جاتا ہے۔
• قرآن میں اسراء ، حدید ، حشر ، صف ، جمعہ ، تغابن اور اعلیٰ کو سورہ مسبحات کہا جاتا ہے۔
• قرآن میں ”۸۶“ سورہ مکی اور ”۲۸ “ سورہ مدنی ہیں۔
• سورہ ”یٰس“ کو قلب قرآن کہا جاتا ہے۔
• قرآن میں ۷ سورے ”اذا “ سے شروع ہوئے ہیں (واقعہ،منافقون، تکویر، انفطار ، انشقاق،نصر اور زلزال
• قرآن میں چار سورے ہیں جن میں سجدہ واجب ہے (سجدہ ،فصلت نجم، علق)
• قرآن میں فقط ایک سورہ ہے جو” بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم “سے شروع نہیں ہوا ہے ،وہ سورہ توبہ ہے۔
• قرآن میں۲۰سورے ہیں جوقسم سے شروع ہوئے ہیں (عصر، عادیات، تین ، ضحیٰ، شمس ،بلد ،فجر ،طارق، بروج ، نازعات ،مرسلات، قیامت ، نجم، طور، ذاریات ، صافات، ن، ص،ق، اور لیل)
• قرآن میں چار سورے ہیں جو ایک ساتھ ایک جگہ نازل ہوئے ہیں (کوثر نصر ، لہب اور اخلاص)
• قرآن میں پانچ سورے ”قل “ سے شروع ہوئے ہیں ( جن ،کافرون، اخلاص ، فلق اور ناس)
• سورہ نمل میں دو ”بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم “آیا ہے۔
• قرآن میں ۲۹ سور ے حروف مقطعات سے شروع ہوئے ہیں۔
• سورہ حمد دو بار پیغمبر اکرم (ص)پر نازل ہوا ہے ۔
• سورہ ”زمر “ کے پہلی آیت اور آخری آیت میں لفظ ”اللہ “ آیا ہے۔
• سورہ مجادلہ کے تمام آیتوں میں لفظ اللّٰہ آیا ہے ۔
• قرآن کے تیسویں پارے میں ۳۷ سورے ہیں۔
• ”سورہ دہر“ اہلبیت علیہم السلام کی شان میں نازل ہوا ہے۔
• امام حسین علیہ السلام کا سر مبارک نوک نیزہ پر شام میں جس آیت کی تلاوت کی تھی وہ ”سورہ کہف “کی ۹ ویں آیت ہے۔
• سورہ نور کی آیت نمبر ۳۱ حجاب سے متعلق ہے۔
• آیہ ولایت” سورہ مائدہ“ کی آیت نمبر ۵۵ ہے۔
• سورہ اسراء کی آیت نمبر ۷۸ نماز یومیہ (پانچ وقت) کے بارے میں ہے۔
• آیہ مباہلہ سورہ”آل عمران“ آیت نمبر ۶۱ ہے۔
• سورہ بقرہ آیت نمبر ۱۴۴،تغیر قبلہ کے بارے میں ہے۔

قرآني معلومات (حصّہ دوّم)

• قرآن ميں سب سے زيادہ حضرت موسيٰ کا نام آيا ہے (136مرتبہ)
• قرآن ميں کل 26پيغمبروں کے نام ذکر ہوئے ہيں:( حضرت آدم ، ادريس، نوح ، ہود ، صالح ، لوط ، ابراہيم ، اسماعيل ، يعقوب ، اسحاق، يوسف،ايوب ، يونس ، شعيب، موسيٰ ، ہارون، داوود ، سليمان ، الياس ، اليسع، ذوالکفل، عزير ، زکريا ، يحييٰ عيسيٰ و ہمارے نبي حضرت محمد مصطفيٰ ( علي نبينا و آلہ و عليہم السلام اجمعين)
• رسول اکرم (ص) کا اسم مبارک قرآن ميں5 ، بار آيا ہے، 4 بار محمد (ص) اور ايک بار احمد(ص)
• قرآن ميں سب سے کم جناب يونس کا نام آيا ہے ”‌فقط دو بار”-
• سب سے زيادہ پيغمبروں کے نام سورہ ”‌انبياء” ميں آيا ہے 16، نبيوں کے نام ہيں”
• سب سے پہلے حضرت داؤد نے زرہ بنائي -
• سحر و جادو کا رواج جناب موسيٰ کے زمانہ ميں وجود ميں آيا-
• سب سے پہلے جناب سليمان عليہ السلام نے (بسم اللّٰہ الرّحمن الرّحيم ) لکھا-
• سب سے پہلے خدا وند عالم جناب ادريس کو علم نجوم ، حساب ، اور علم ہيات سکھايا-
• سب سے پہلے جناب ادريس نے کپڑا سلا اور خط لکھا-
• سب سے پہلے جو آيت حضرت رسول خدا (ص) پر نازل ہوئي وہ سورہ علق کي پہلي پانچ آئتيں تھيں-
• پہلي آيت جو حرمت شراب پر نازل ہوئي وہ سورہ بقرہ کي آيت نمبر 129ہے
• امام زمان عجل اللہ فرجہ ظہور کے بعد پہلي بار جس آيت کي تلاوت فرمائيں گے
وہ سورہ ہود کي آيت نمبر86 ہوگي”‌بَقِيَّتُ اللّٰہِ خَيْرٌلَکُمْ اِنْ کُنْتُمْ مُومِنينَ ”-
• اولين دعا جو قرآن ميں آيا ہے وہ سورہ بقرہ کي آيت 126 ہے -
• آخري سورہ جو پيغمبراکرم (ص) پر نازل ہوا وہ ”‌سورہ نصر ”ہے-
• آخري سورہ جو مدينہ ميں نازل ہوا وہ ”‌سورہ نصر ”ہے-
• آخري سورہ جو مکہ ميں نازل ہو اوہ ”‌سورہ روم ”ہے-
• قرآن ميں 114 بار لفظ ”‌رحيم ” آيا ہے-
• قرآن ميں  67 بار لفظ”‌صلوٰۃ” آيا ہے-
• قرآن ميں لفظ ”‌آخرت”  115 بار آيا ہے-
• قرآن ميں لفظ ”‌دنيا” 115  بار آيا ہے-
• قرآن ميں لفظ”‌يوم  ” 365  بار بيان ہوا ہے-
• قرآن ميں لفظ”‌شھر”(مہينہ) 12بار آيا ہے-
• قرآن ميں لفظ”‌رحمان” 57 بار آيا ہے-
• قرآن ميں لفظ ”‌اللہ” تمام سوروں ميں آيا ہے-
• قرآن ميں لفظ ”‌سورہ” 10بار استعمال ہوا ہے-
• قرآن ميں لفظ”‌قلم” 4 باراستعمال ہوا ہے-
• قرآن ميں لفظ ”‌جلالہ اللہ”  2707 بار آيا ہے-
• قرآن ميں لفظ”‌امام” 12 مرتبہ آيا ہے-
• قرآن ميں لفظ”‌حيات” 145  بار آيا ہے-
• قرآن ميں لفظ”‌موت” 145 بار آيا ہے-

قرآني معلومات (حصّہ سوّم)

• دو عورتوں کو قرآن نے نمونے کے طور پر پيش کيا ہے وہ ”‌آسيہ زن فرعون” اور”‌مريم مادرحضرت عيسيٰ عليہ السلام”ہيں-
• وہ دو عورتيں جن کي برائي قرآن نے بيان کيا ہے وہ”‌جناب لوط اور جناب نوح کي بيوياں”ہيں-
• جناب ”‌مريم ”کا نام قرآن ميں 34 مرتبہ آيا ہے-
• جس سورہ کو عورتوں سے کہا گيا ہے کہ زيادہ پڑھيں وہ ”‌سور ہ نور ”ہے-
• قرآن ميں کسي عورت کا نام نہيں آيا ہے فقط”‌ جناب مريم ”کا-
• ان بتوں کے نام قرآن ميں آيا ہے”‌البعل ،سواع،العجل،العزي، لات، منات،ود،يعوق، نسر،انصاب اور يغوث”-
• قرآن ميں پانچ سوروں کے نام حيوانوں کے اوپر ہيں ( نمل ، عنکبوت، نحل،بقرہ اور فيل )
• قرآن ميں جناب جبرئيل کا نام فقط 3 بار آيا ہے-
• ان فرشتوں کے نام جن کا ذکر قرآن ميں ہوا ہے”‌جبرئيل ،ھاروت، ماروت، ميکال، مالک”
• جن بہشتي نہروں کے نام قرآن ميں ذکر ہوئے ہيں وہ يہ ہيں”‌کافوريہ ، زنجبيليہ، سلسبيل ،کوثراور تسنيم ”
• وہ زمين جس پر ايک بار سورج کي روشني پڑي وہ دريائے نيل ميں جب حضرت موسي نے راستہ بنايا تھا يہ وہي سر زمين کہ اس کے بعد سورج کي روشني نہيں پڑي -
• دو دريا ؤ ں کے نام قرآن ميں ذکر ہوئے ہيں درياۓ نيل (سورہ انبياء ) اور درياے فرات ( سورہ فرقان و فاطر ) ميں آيا ہے-
• قرآن 23 سال کي مدت تک حضرت رسول خدا (ص) پر نازل ہوا ہے-
• سب سے پہلے قرآن ميں ابو الاسود دوئلي نے اعراب لگايا-
• سب سے پہلے حضرت علي عليہ السلام نے قرآن کو جمع کيا-
• سب سے پہلے مفسر قرآن حضرت علي عليہ السلام ہيں-
• سب سے پہلے تفسير قرآن کي کتاب سعيد بن جبير نے تاليف کيا-
• سب سے پہلے قرآن ميں ابو الاسود دوئلي نے نقطہ لگايا ہے-
• سب سے پہلے عبداللہ بن مسعود نے مکہ ميں بالاعلان قرآن پڑھا -
• سب سے پہلے سلمان فارسي نے سورہ حمد کا ترجمہ فارسي زبان ميں کيا-
• وہ آسماني کتابيں جو ماہ مبارک رمضان ميں نازل ہوئيں وہ يہ ہيں - 1-انجيل ، 2- تورات، 3-زبور ، 4 -صحف ،5- قرآن

بشکريہ رضويہ ريسرچ سينٹر


No comments:

Post a Comment