Qurani-Soorton-Ka-Nazm-e-Jali
MazameenEQuranHakeem
KhulasaQuran
QuranKareemKTeesParonKaMukhtasirKhulasa
KhulasaTulQuran/Khulasa
SEERATUNNABIS.A.WVOL1
Tuesday, August 4, 2015
قرآنی معلومات
قرآني معلومات
پورا قرآن تیس پاروں پر مشتمل ہے۔
• قرآن میں کل” ۱۱۴“ سورے ہیں۔
• قرآن میں ”۶۲۳۶“آیتیں ہیں۔
• قرآن میں کل” ۱۰۱۵۰۳۰“نقطے ہیں۔
• قرآن میں کل”۹۳۲۴۳“فتحہ(زبر )ہیں۔
• قرآن میں کل”۳۹۵۸۶“ کسرہ (زیر ) ہیں ۔
• قرآن میں کل”۴۸۰۸“ضمہ (پیش ) ہیں ۔
• قرآن میں کل”۱۹۲۵۳“تشدید ہیں۔
• قرآن میں کل”۳۲۳۶۷۱“حروف استعمال ہوئے ہیں۔
• قرآن میں کل”۱۷۷۱“عدد ”مد“ ہیں۔
• قرآن میں کل”۷۷۷۰“کلمہ استعمال ہوئے ہیں۔
• قرآن میں کل”۱۰۰۰“ رکوع ہیں۔
• قرآن میں کل”۱۲۰“”حزب “ہیں۔
• قرآن میں ”۱۱۵“ لفظ” بسم اللّٰہ“ آیا ہے۔
• قرآن میں ”۱۱۴“ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم آیا ہے۔
• قرآن میں کل” ۵۰۹۸“ وقف ہیں۔
• قرآن میں کل”۷۰“ بار لفظ ”قرآن “ آیا ہے۔
• قرآن میں سب سے بڑي سورہ ”بقرہ “ ہے۔
• قرآن میں سب سے چھوٹی سورہ ” کوثر “ ہے ۔
• قرآن میں سب سے بڑی آیت سورہ بقرہ کی آیت ”۲۸۲“ہے۔
• قرآن میں سب سے چھوٹی آیت سورہ رحمن کی آیت” مُدْہٰامَّتٰان“ ہے
• قرآن میں سب سے بڑا کلمہ ”فَاٴَسْقَیْنٰاکُمُوہ“ ہے ۔(سورہ حجر/۲۲)
• قرآن میں سب سے چھوٹا کلمہ ”با“ بسم اللّٰہ ہے۔
• قرآن میں سب سے زیادہ حرف ”الف“استعمال ہوا ہے۔
• قرآن میں سب سے کم حرف ”ظاء“ استعمال ہوا ہے۔
• قرآن میں سب سے بہترین سورہ ”یٰس“ ہے۔
• وسط کلمہ قرآن ”وَلْیَتَلَطَّفْ “ہے جو سورہ کہف آیہ ۱۹میں آیا ہے۔
• سورہ حمد کو مادر قرآن اور فاتحۃ القرآن کہا جاتا ہے ۔
• قرآن میں پانچ سورہ ہیں جو ”الحمد للّٰہ “سے شروع ہوتے ہی( ۱۔حمد، ۲۔انعام، ۳۔کہف،۴۔سباٴ ،۵۔فاطر
• قرآن میں چار سورہ ہیں جو” انّا “‘سے شروع ہوتے ہیں( فتح ، نوح ، قدر کوثر)
• قرآنمیںسورہ فجر کو سورہ امام حسین علیہ السلام کہا جاتا ہے۔
• قرآن میں اسراء ، حدید ، حشر ، صف ، جمعہ ، تغابن اور اعلیٰ کو سورہ مسبحات کہا جاتا ہے۔
• قرآن میں ”۸۶“ سورہ مکی اور ”۲۸ “ سورہ مدنی ہیں۔
• سورہ ”یٰس“ کو قلب قرآن کہا جاتا ہے۔
• قرآن میں ۷ سورے ”اذا “ سے شروع ہوئے ہیں (واقعہ،منافقون، تکویر، انفطار ، انشقاق،نصر اور زلزال
• قرآن میں چار سورے ہیں جن میں سجدہ واجب ہے (سجدہ ،فصلت نجم، علق)
• قرآن میں فقط ایک سورہ ہے جو” بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم “سے شروع نہیں ہوا ہے ،وہ سورہ توبہ ہے۔
• قرآن میں۲۰سورے ہیں جوقسم سے شروع ہوئے ہیں (عصر، عادیات، تین ، ضحیٰ، شمس ،بلد ،فجر ،طارق، بروج ، نازعات ،مرسلات، قیامت ، نجم، طور، ذاریات ، صافات، ن، ص،ق، اور لیل)
• قرآن میں چار سورے ہیں جو ایک ساتھ ایک جگہ نازل ہوئے ہیں (کوثر نصر ، لہب اور اخلاص)
• قرآن میں پانچ سورے ”قل “ سے شروع ہوئے ہیں ( جن ،کافرون، اخلاص ، فلق اور ناس)
• سورہ نمل میں دو ”بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم “آیا ہے۔
• قرآن میں ۲۹ سور ے حروف مقطعات سے شروع ہوئے ہیں۔
• سورہ حمد دو بار پیغمبر اکرم (ص)پر نازل ہوا ہے ۔
• سورہ ”زمر “ کے پہلی آیت اور آخری آیت میں لفظ ”اللہ “ آیا ہے۔
• سورہ مجادلہ کے تمام آیتوں میں لفظ اللّٰہ آیا ہے ۔
• قرآن کے تیسویں پارے میں ۳۷ سورے ہیں۔
• ”سورہ دہر“ اہلبیت علیہم السلام کی شان میں نازل ہوا ہے۔
• امام حسین علیہ السلام کا سر مبارک نوک نیزہ پر شام میں جس آیت کی تلاوت کی تھی وہ ”سورہ کہف “کی ۹ ویں آیت ہے۔
• سورہ نور کی آیت نمبر ۳۱ حجاب سے متعلق ہے۔
• آیہ ولایت” سورہ مائدہ“ کی آیت نمبر ۵۵ ہے۔
• سورہ اسراء کی آیت نمبر ۷۸ نماز یومیہ (پانچ وقت) کے بارے میں ہے۔
• آیہ مباہلہ سورہ”آل عمران“ آیت نمبر ۶۱ ہے۔
• سورہ بقرہ آیت نمبر ۱۴۴،تغیر قبلہ کے بارے میں ہے۔
قرآني معلومات (حصّہ دوّم)
• قرآن ميں سب سے زيادہ حضرت موسيٰ کا نام آيا ہے (136مرتبہ)
• قرآن ميں کل 26پيغمبروں کے نام ذکر ہوئے ہيں:( حضرت آدم ، ادريس، نوح ، ہود ، صالح ، لوط ، ابراہيم ، اسماعيل ، يعقوب ، اسحاق، يوسف،ايوب ، يونس ، شعيب، موسيٰ ، ہارون، داوود ، سليمان ، الياس ، اليسع، ذوالکفل، عزير ، زکريا ، يحييٰ عيسيٰ و ہمارے نبي حضرت محمد مصطفيٰ ( علي نبينا و آلہ و عليہم السلام اجمعين)
• رسول اکرم (ص) کا اسم مبارک قرآن ميں5 ، بار آيا ہے، 4 بار محمد (ص) اور ايک بار احمد(ص)
• قرآن ميں سب سے کم جناب يونس کا نام آيا ہے ”فقط دو بار”-
• سب سے زيادہ پيغمبروں کے نام سورہ ”انبياء” ميں آيا ہے 16، نبيوں کے نام ہيں”
• سب سے پہلے حضرت داؤد نے زرہ بنائي -
• سحر و جادو کا رواج جناب موسيٰ کے زمانہ ميں وجود ميں آيا-
• سب سے پہلے جناب سليمان عليہ السلام نے (بسم اللّٰہ الرّحمن الرّحيم ) لکھا-
• سب سے پہلے خدا وند عالم جناب ادريس کو علم نجوم ، حساب ، اور علم ہيات سکھايا-
• سب سے پہلے جناب ادريس نے کپڑا سلا اور خط لکھا-
• سب سے پہلے جو آيت حضرت رسول خدا (ص) پر نازل ہوئي وہ سورہ علق کي پہلي پانچ آئتيں تھيں-
• پہلي آيت جو حرمت شراب پر نازل ہوئي وہ سورہ بقرہ کي آيت نمبر 129ہے
• امام زمان عجل اللہ فرجہ ظہور کے بعد پہلي بار جس آيت کي تلاوت فرمائيں گے
وہ سورہ ہود کي آيت نمبر86 ہوگي”بَقِيَّتُ اللّٰہِ خَيْرٌلَکُمْ اِنْ کُنْتُمْ مُومِنينَ ”-
• اولين دعا جو قرآن ميں آيا ہے وہ سورہ بقرہ کي آيت 126 ہے -
• آخري سورہ جو پيغمبراکرم (ص) پر نازل ہوا وہ ”سورہ نصر ”ہے-
• آخري سورہ جو مدينہ ميں نازل ہوا وہ ”سورہ نصر ”ہے-
• آخري سورہ جو مکہ ميں نازل ہو اوہ ”سورہ روم ”ہے-
• قرآن ميں 114 بار لفظ ”رحيم ” آيا ہے-
• قرآن ميں 67 بار لفظ”صلوٰۃ” آيا ہے-
• قرآن ميں لفظ ”آخرت” 115 بار آيا ہے-
• قرآن ميں لفظ ”دنيا” 115 بار آيا ہے-
• قرآن ميں لفظ”يوم ” 365 بار بيان ہوا ہے-
• قرآن ميں لفظ”شھر”(مہينہ) 12بار آيا ہے-
• قرآن ميں لفظ”رحمان” 57 بار آيا ہے-
• قرآن ميں لفظ ”اللہ” تمام سوروں ميں آيا ہے-
• قرآن ميں لفظ ”سورہ” 10بار استعمال ہوا ہے-
• قرآن ميں لفظ”قلم” 4 باراستعمال ہوا ہے-
• قرآن ميں لفظ ”جلالہ اللہ” 2707 بار آيا ہے-
• قرآن ميں لفظ”امام” 12 مرتبہ آيا ہے-
• قرآن ميں لفظ”حيات” 145 بار آيا ہے-
• قرآن ميں لفظ”موت” 145 بار آيا ہے-
قرآني معلومات (حصّہ سوّم)
• دو عورتوں کو قرآن نے نمونے کے طور پر پيش کيا ہے وہ ”آسيہ زن فرعون” اور”مريم مادرحضرت عيسيٰ عليہ السلام”ہيں-
• وہ دو عورتيں جن کي برائي قرآن نے بيان کيا ہے وہ”جناب لوط اور جناب نوح کي بيوياں”ہيں-
• جناب ”مريم ”کا نام قرآن ميں 34 مرتبہ آيا ہے-
• جس سورہ کو عورتوں سے کہا گيا ہے کہ زيادہ پڑھيں وہ ”سور ہ نور ”ہے-
• قرآن ميں کسي عورت کا نام نہيں آيا ہے فقط” جناب مريم ”کا-
• ان بتوں کے نام قرآن ميں آيا ہے”البعل ،سواع،العجل،العزي، لات، منات،ود،يعوق، نسر،انصاب اور يغوث”-
• قرآن ميں پانچ سوروں کے نام حيوانوں کے اوپر ہيں ( نمل ، عنکبوت، نحل،بقرہ اور فيل )
• قرآن ميں جناب جبرئيل کا نام فقط 3 بار آيا ہے-
• ان فرشتوں کے نام جن کا ذکر قرآن ميں ہوا ہے”جبرئيل ،ھاروت، ماروت، ميکال، مالک”
• جن بہشتي نہروں کے نام قرآن ميں ذکر ہوئے ہيں وہ يہ ہيں”کافوريہ ، زنجبيليہ، سلسبيل ،کوثراور تسنيم ”
• وہ زمين جس پر ايک بار سورج کي روشني پڑي وہ دريائے نيل ميں جب حضرت موسي نے راستہ بنايا تھا يہ وہي سر زمين کہ اس کے بعد سورج کي روشني نہيں پڑي -
• دو دريا ؤ ں کے نام قرآن ميں ذکر ہوئے ہيں درياۓ نيل (سورہ انبياء ) اور درياے فرات ( سورہ فرقان و فاطر ) ميں آيا ہے-
• قرآن 23 سال کي مدت تک حضرت رسول خدا (ص) پر نازل ہوا ہے-
• سب سے پہلے قرآن ميں ابو الاسود دوئلي نے اعراب لگايا-
• سب سے پہلے حضرت علي عليہ السلام نے قرآن کو جمع کيا-
• سب سے پہلے مفسر قرآن حضرت علي عليہ السلام ہيں-
• سب سے پہلے تفسير قرآن کي کتاب سعيد بن جبير نے تاليف کيا-
• سب سے پہلے قرآن ميں ابو الاسود دوئلي نے نقطہ لگايا ہے-
• سب سے پہلے عبداللہ بن مسعود نے مکہ ميں بالاعلان قرآن پڑھا -
• سب سے پہلے سلمان فارسي نے سورہ حمد کا ترجمہ فارسي زبان ميں کيا-
• وہ آسماني کتابيں جو ماہ مبارک رمضان ميں نازل ہوئيں وہ يہ ہيں - 1-انجيل ، 2- تورات، 3-زبور ، 4 -صحف ،5- قرآن
بشکريہ رضويہ ريسرچ سينٹر
قرآن پاک کے وہ فوائد جو احادیث سے ثابت ہیں
(1) حدیث شریف میں ہے کہ جس گھر میں روزانہ سورہ بقرہ پڑھی جائے وہ گھر شیطان سے محفوظ رہتا ہے۔ لہٰذا جنات کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہے گا۔
(2) قیامت کے دن سورہ بقرہ اور سورہ آل عمران ان لوگوں پر سایہ کریں گی اور ان کی شفاعت کریں گی۔ جو دنیا میں قرآن پاک کی تلاوت کے عادی تھے۔
(3) جو شخص آیۃ الکرسی صبح و شام اور سوتے وقت پڑھ لیا کرے تو اس کا گھر انشاءاللہ آگ کے لگنے اور چوری ہونے سے محفوب رہے گا۔
(4) سورہ اخلاص کا ثواب تہائی قرآن کے برابر ہے۔ اسی لئے ختم و فاتحہ میں اس کو تین بار پرھتے ہیں۔
(5) حضور علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ جو شخص قرآن پاک کا ایک حرف پڑھے اس کو دس نیکیوں کے برابر نیکی ملتی ہے۔ خیال رہے کہ الم ایک حرف نہیں بلکہ الف، لام، میم تین حروف ہیں۔ لہٰذا فقط اتنا پڑھنے سے تیس نیکیاں ملیں گے۔ خیا ل رہے کہ الم متشابہات میں سے ہے جس کے معنی ہم تو کیا جبریل بھی نہیں جانتے۔ مگر اس کے پڑھنے پر ثواب ہے۔ معلوم ہوا کہ تلاوت قرآن کا ثواب اس کے سمجھنے پر موقوف نہیں بغیر سمجھے تلاوت پر ثواب ہے ولایتی مرکب دوائیں مریض کو شفادیتی ہیں۔ ان کے اجزاء معلوم ہوں یا نہ ہوں۔ یوں ہی قرآن کریم شفا اور ثواب ہے معلوم ہوں یا نہ ہوں۔ دیکھو بھینس دودھ کےلئے، بیل کھیتی باری کے لئے، گھوڑے، اونٹ سواری اور بوجھ اٹھانے کےلئے پالے جاتے ہیں۔ مگر طوطی مینا صرف اس لئے پالے جاتے ہیں کہ وہ ہماری سی بولی بولتے ہیں اگرچہ بغیر سمجھے سہی۔ مینا طوطی تمہاری بولی بولیں تو تمہیں پیاری لگے، اگر تم جناب مصطفٰی کی بولی بولو تو رب کو پیارے اس سے وہ لوگ عبرت پکڑیں جو کہتے ہیں کہ بغیر معنی سمجھے قرآن بیکار ہے اس کا کوئی ثواب نہیں۔
(6) جو شخص قرآن پڑھنے اور اس پر عمل کرے تو قیامت کے دن اس کے ماں باپ کو ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کی چمک آفتاب سے بڑھ کر ہوگی۔
(7) قرآن پاک دیکھ کر پڑھنے میں دوہرا ثواب ملتا ہے اور بغیر دیکھ کر پڑھنے میں ایک ثواب ہے۔ نوٹ:۔ چند چیزوں کا دیکھنا عبادت ہے۔ قرآن کعبہ، کعبہ معظمہ، ماں باپ کا چہرہ محبت سے اور عالم دین کی شکل دیکھنا عقیدت سے وغیرہ وغیرہ
(8) قرآن پاک کی تلاوت اور موت کی یاد دل کو اس طرح صاف کردیتی ہے جیسے کہ زنگ آلود لوہے کو صیقل۔
(9)جو شخص کہ قرآن پاک کی تلاوت میں اتنا مشغول ہو کہ کوئی دعا نہ مانگ سکے تو خداوند تعالٰی اس کو مانگنے والوں سے زیادہ دیتا ہے۔
(10) جو شخص ہر رات سورہ واقعہ پڑھا کرے، انشاءاللہ اسے کبھی فاقہ نہ ہو گا۔
(11) سورہ الم تنزیل پڑھنے والا جب قبر میں پہنچتا ہے تو یہ سورہ اس طرح اس کی شفاعت کرتی ہے کہ اے اللہ اگر میں تیرا کلام ہوں تو اس کو بخش دے ورنہ تو مجھے اپنی کتاب سے نکالدے اور میت کو اس طرح ڈھک لیتی ہے جیسے چڑیا اپنے پروں سے اپنے بچوں کو اور اسے عذاب سے بچاتی ہے۔
(12) جو شخص کہ سورہ یٰسین اول دن میں (دوپہر سے پہلے) پڑھنے کا عادی ہو تو اس کی حاجتیں پوری ہوتی ہیں۔
(13) سورہ یٰسین شرہف پرھنے سے تمام گناہ معاف ہوتے ہیں اور مشکلیں آسان ہوتی ہیں۔ لہٰذا اس کو بیماروں پر پڑھو۔
(14) سوتے وقت قل یا ایھا الکٰفرون پڑھنے والا انشاءاللہ تعالٰی کفر سے محفوظ رہے گا۔ یعنی اس کا خاتمہ بالخیر ہوگا۔
(15) سورہ فلق اور سورہ الناس پڑھنے سے آندھی اور اندھیری دور ہوتی ہے۔ اور اس کا پابندی سے پڑھنے والا انشاءاللہ جادو سے محفوظ رہے گا۔
(16) سورہ فاتحہ جسمانی اور روحانی بیماروں کی دوا ہے۔
(2) قیامت کے دن سورہ بقرہ اور سورہ آل عمران ان لوگوں پر سایہ کریں گی اور ان کی شفاعت کریں گی۔ جو دنیا میں قرآن پاک کی تلاوت کے عادی تھے۔
(3) جو شخص آیۃ الکرسی صبح و شام اور سوتے وقت پڑھ لیا کرے تو اس کا گھر انشاءاللہ آگ کے لگنے اور چوری ہونے سے محفوب رہے گا۔
(4) سورہ اخلاص کا ثواب تہائی قرآن کے برابر ہے۔ اسی لئے ختم و فاتحہ میں اس کو تین بار پرھتے ہیں۔
(5) حضور علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ جو شخص قرآن پاک کا ایک حرف پڑھے اس کو دس نیکیوں کے برابر نیکی ملتی ہے۔ خیال رہے کہ الم ایک حرف نہیں بلکہ الف، لام، میم تین حروف ہیں۔ لہٰذا فقط اتنا پڑھنے سے تیس نیکیاں ملیں گے۔ خیا ل رہے کہ الم متشابہات میں سے ہے جس کے معنی ہم تو کیا جبریل بھی نہیں جانتے۔ مگر اس کے پڑھنے پر ثواب ہے۔ معلوم ہوا کہ تلاوت قرآن کا ثواب اس کے سمجھنے پر موقوف نہیں بغیر سمجھے تلاوت پر ثواب ہے ولایتی مرکب دوائیں مریض کو شفادیتی ہیں۔ ان کے اجزاء معلوم ہوں یا نہ ہوں۔ یوں ہی قرآن کریم شفا اور ثواب ہے معلوم ہوں یا نہ ہوں۔ دیکھو بھینس دودھ کےلئے، بیل کھیتی باری کے لئے، گھوڑے، اونٹ سواری اور بوجھ اٹھانے کےلئے پالے جاتے ہیں۔ مگر طوطی مینا صرف اس لئے پالے جاتے ہیں کہ وہ ہماری سی بولی بولتے ہیں اگرچہ بغیر سمجھے سہی۔ مینا طوطی تمہاری بولی بولیں تو تمہیں پیاری لگے، اگر تم جناب مصطفٰی کی بولی بولو تو رب کو پیارے اس سے وہ لوگ عبرت پکڑیں جو کہتے ہیں کہ بغیر معنی سمجھے قرآن بیکار ہے اس کا کوئی ثواب نہیں۔
(6) جو شخص قرآن پڑھنے اور اس پر عمل کرے تو قیامت کے دن اس کے ماں باپ کو ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کی چمک آفتاب سے بڑھ کر ہوگی۔
(7) قرآن پاک دیکھ کر پڑھنے میں دوہرا ثواب ملتا ہے اور بغیر دیکھ کر پڑھنے میں ایک ثواب ہے۔ نوٹ:۔ چند چیزوں کا دیکھنا عبادت ہے۔ قرآن کعبہ، کعبہ معظمہ، ماں باپ کا چہرہ محبت سے اور عالم دین کی شکل دیکھنا عقیدت سے وغیرہ وغیرہ
(8) قرآن پاک کی تلاوت اور موت کی یاد دل کو اس طرح صاف کردیتی ہے جیسے کہ زنگ آلود لوہے کو صیقل۔
(9)جو شخص کہ قرآن پاک کی تلاوت میں اتنا مشغول ہو کہ کوئی دعا نہ مانگ سکے تو خداوند تعالٰی اس کو مانگنے والوں سے زیادہ دیتا ہے۔
(10) جو شخص ہر رات سورہ واقعہ پڑھا کرے، انشاءاللہ اسے کبھی فاقہ نہ ہو گا۔
(11) سورہ الم تنزیل پڑھنے والا جب قبر میں پہنچتا ہے تو یہ سورہ اس طرح اس کی شفاعت کرتی ہے کہ اے اللہ اگر میں تیرا کلام ہوں تو اس کو بخش دے ورنہ تو مجھے اپنی کتاب سے نکالدے اور میت کو اس طرح ڈھک لیتی ہے جیسے چڑیا اپنے پروں سے اپنے بچوں کو اور اسے عذاب سے بچاتی ہے۔
(12) جو شخص کہ سورہ یٰسین اول دن میں (دوپہر سے پہلے) پڑھنے کا عادی ہو تو اس کی حاجتیں پوری ہوتی ہیں۔
(13) سورہ یٰسین شرہف پرھنے سے تمام گناہ معاف ہوتے ہیں اور مشکلیں آسان ہوتی ہیں۔ لہٰذا اس کو بیماروں پر پڑھو۔
(14) سوتے وقت قل یا ایھا الکٰفرون پڑھنے والا انشاءاللہ تعالٰی کفر سے محفوظ رہے گا۔ یعنی اس کا خاتمہ بالخیر ہوگا۔
(15) سورہ فلق اور سورہ الناس پڑھنے سے آندھی اور اندھیری دور ہوتی ہے۔ اور اس کا پابندی سے پڑھنے والا انشاءاللہ جادو سے محفوظ رہے گا۔
(16) سورہ فاتحہ جسمانی اور روحانی بیماروں کی دوا ہے۔
قرآنی معلومات اردو زبان میں
قرآنی معلومات اردو زبان میں جمع و ترتیب: ابوعدنان محمد طیب بھواردی پیشکش: عُکاشہ، بنت واحد اور سوئٹی، اردو مجلس فورم بسم اللہ الرحمن الرحيم مقدمۃ القرآن بسم اللہ والصلاة والسلام على رسول للہ وعلى آلہ وصحبہ وسلم أما بعد : معزز ناظرین : یہ مختصر سا کتابچہ ہے جو بعض اشاروں ، لطائفوں ، فضائلوں ، فوائد و معانی ، استنباطوں ، اسباب نزول اور حقوق قرآن وغیرہ پر مشتمل ہے جسے سوال و جواب کے انداز میں بالتوبیب ترتیب دیا گیا ہے اور دوسو چھہترسوالات کے جوابات اس میں بیان کیے گئے ہیں ، اس کتابچے کو پڑھنے کے بعد اگر کسی کے پاس کوئی ملاحظات و تجاویز ہوں یا کوئی اور مہم سوالات کا اضافہ مناسب سمجھتے ہوں تو ان سے میری گزارش ہے کہ مجھے معلومات بہم پہنچائیں تاکہ آئندہ ایڈیشن میں اس کا اضافہ کیا جا سکے۔ اللہ انہیں جزائے خیر دے گا۔ معزز ناظرین ! ایک مسلمان کو چاہے کہ اپنے اوقات اور ساعات کو قرآن مجید پڑھنے ، سمجھنے اور اس کی آیات میں تدبر و تفکر میں گزارے اور اس کے چشمۂ صافی سے مستفید ہو ، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کتابچہ کو مجھے اور آپ سب کے لئے مددگار بنائے۔ آمین یا رب العالمین
۔ پہلا تعارف: تعارف قرآن
سوال 1: قرآن مجید کی جامع و مانع تعریف کیا ہے ؟
جواب: قرآن مجید اللہ رب العالمین کا معجزانہ کلام ہے جو خاتم الانبیاء جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر حضرت جبرئیل علیہ السلام کے واسطے سے نازل ہوا، جو مصاحف میں مکتوب ہے اور تواتر کے ساتھ ہمارے پاس چلا آ رہا ہے ، جس کی تلاوت کرنا عبادت ہے اور جس کا آغاز سورۃ الفاتحہ سے اور اختتام سورۃ الناس پر ہوتا ہے۔
سوال 2: قرآن کریم کو کتنے ناموں کے ساتھ موسوم کیا گیا ہے ؟ جواب: قرآن کریم کو متعدد ناموں سے موسوم کیا گیا ہے : (1) الکتاب (2) الفرقان (3) التنزیل (4) الذکر (5) النور (6) الھدی (7) الرحمتہ (8) احسن الحدیث (9) الوحی (10) الروح (11) المبین (12) المجید (13) الحق۔ دیکھئے کتاب (حقائق حول القرآن للشیخ محمد رجب، والتبیان فی اسماء القرآن للشیخ البنیمہی)
سوال 3: قرآن کریم مخلوق ہے یا غیر مخلوق؟
جواب:قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا کلام ہے ، مخلوق نہیں۔
سوال 4: جو قرآن کریم کے مخلوق ہونے کا عقیدہ رکھے اس کا کیا حکم ہے ؟
جواب: جو قرآن کے مخلوق ہونے کا عقیدہ رکھے وہ کافر اور اسلام سے خارج ہے کیونکہ قرآن اپنے حروف و معانی سمیت حقیقت میں اللہ تعالیٰ کا کلام ہے۔ سوال 5: کیا قرآن مجید میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی ہوئی ہے ؟ جواب: قرآن مجید میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ بلکہ یہ مقدس کتاب اسی حالت میں ہے جس حالت میں نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کے لیے چھوڑ گئے تھے۔ سوال 6: جو شخص قرآن مجید میں کمی زیادتی کا عقیدہ رکھے کیا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے ؟ جواب: جی ہاں ! جو شخص قرآن مجید میں کمی زیادتی کا عقیدہ رکھے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے۔ سوال 7: کیا قرآن میں تبدیلی ہو سکتی ہے ؟ جواب: قرآن میں تبدیلی ناممکن ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس کی حفاظت کا ذمہ لیا ہے۔ (دیکھئے سورۃ الحجر، آیت 9) سوال 8: قرآن کریم میں کتنی سورتیں ہیں ؟ جواب: قرآن کریم میں ایک سو چودہ (114) سورتیں ہیں۔ سوال 9: قرآن کریم میں کتنے پارے ہیں ؟ جواب: قرآن کریم میں تیس (30) پارے ہیں۔ سوال 10: قرآن کریم میں کتنے احزاب ہیں ؟ (1) جواب : قرآن کریم میں ساٹھ احزاب ہیں۔ سوال 11: قرآن کریم میں کتنے رکوع ہیں ؟ جواب: قرآن کریم میں 540 رکوع ہیں۔ ————————————————————- 1- سلف صالحین کا یہ معمول تھا کہ وہ ہر ہفتے ایک قرآن ختم کر لیا کرتے تھے۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے روزانہ تلاوت کی ایک مقدار مقرر کی ہوئی تھی جسے حزب یا منزل کہا جاتا ہے۔(البرہان 25) سوال12:قرآن کریم میں کتنی آیتیں ہیں ؟ جواب:قرآن کریم میں 6236 آیات ہیں۔ سوال 13:قرآن کریم کے کلمات کی تعداد کتنی ہے ؟ جواب:قرآن کریم کے کلمات کی تعداد 77439ہے ( دیکھیے شیخ مضمد رجب کی تالیف[حقائق حول اللقران]) سوال14: قرآن کریم کے حروف کی تعداد کتنی ہیں ؟ جواب:قرآن کریم کے حروف کی تعداد 340740 ہے۔ سوال15:قرآن کریم میں کتنے سجدے ہیں ؟ جواب:قرآن کریم میں پندرہ سجدے ہیں۔ (سنن ابی داؤد کتاب سجوداللقران) سوال16:مکی اور مدنی سورتوں کا کیا مطلب ہے ؟ جواب:قرآن کریم کی جو آیتیں یا سورتیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ہجرت سے پہلے اتریں ہیں وہ مکی ہیں اور جو سورتیں یا آیتیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ہجرت کے بعد اتریں ہیں وہ مدنی ہیں۔ سوال17:مدنی سورتوں کی تعداد کتنی ہیں ؟ جواب:مدنی سورتوں کی تعداد [28]ہیں جن کے اسماء یہ ہیں : (1)سورۃالبقرہ(2)سورۃ آل عمران(3)سورۃ النساء(4) سورۃ المائدہ(5)سورۃ الانفال(6)سورۃ التوبہ(7)سورۃ الرعد(8)سورۃ الحج(9)سورۃ النور(10)سورۃ الحزاب(11)سورہ محمد(12)سورۃ الفتح(13)سورۃالحجرات(14)سورۃالرحمٰن(15)سورۃ الحدید(16) سورۃ المجادلہ(17) سورۃ الحشر(18) سورۃ الممتحنہ(19)سورۃ الصف(20)سورۃ الجمعہ(21)سورۃ المنافقون(22)سورۃ التغابن(23) سورۃ الطلاق(24) سورۃ التحریم(25)سورۃ الانسان(26)سورۃ البینہ(27)سورۃ الزلزال(28)سورۃ النصر سوال18:مکی سورتوں کی تعداد کتنی ہیں ؟ جواب:مکی سورتوں کی تعداد چھیاسی[86]ہیں اوپر ذکر کی گئی مدنی سورتوں کے علاوہ ساری سورتیں مکی ہیں۔ سوال19:مکی سورتوں کی بعض علامات و نشانیاں بیان کیجئے ؟ جواب:(1)ہر وہ سورت جس میں لفظ [کلا] آیا ہو۔ (2)ہر وہ سورت جس میں سجدہ آیا ہو۔ (3) ہر وہ سورت جس کے شروع میں حروف مقطعات آئے ہوئے ہوں سوائے سورۃ البقرہ اور آل عمران کے۔ (4) ہر وہ سورت جس میں آدم علیہ السلام اور ابلیس کا واقعہ مذکور ہو، سوائے سورۃ البقرہ کے۔ (5) ہر وہ سورت جس میں نبیوں اور امم ماضیہ کے حالات واقعات مذکور ہوں سوائے سورۃ البقرہ کے۔ (دیکھئے مباحث فی علام القران اللشیخ مناع القطان) سوال20:مدنی سورتوں کی بعض علامات و نشانیاں بیان کیجئے ؟ جواب:(1)جس سورت میں حدود و فرائض کا ذکر ہو۔ (2)جس سورت میں جہاد کی اجازت اور جہاد کے احکامات بیان کئے گئے ہوں۔ (3)جس سورت میں منافقین کا ذکر آیا ہو سوائے سورہ عنکبوت کے۔ (مباحث فی علام القران اللشیخ مناع القطان) سوال21:قرآن کریم کی سورتوں کی کتنی قسمیں ہیں ؟ جواب: قرآن کریم کی سورتوں کی چار قسمیں ہیں : (1) طوال(2)مئون(3) مثانی(4)مفصل (1)طوال:سات لمبی سورتوں کو کہتے ہیں جیسے البقرہ، آل عمران، النساء، المائدہ ، الاعراف اور ساتویں میں اختلاف ہے کہ ایا وہ الانفال اوربراءت (التوبہ) ہے جس کے درمیان بسم اللہ لا کر فصل نہیں کیا گیا ہے۔ (2) مؤن: وہ سورتیں جن کی آیات کی تعداد سو سے زیادہ یا سو کے لگ بھگ ہو۔ (3)مثانی:وہ سورتیں جن کی آیات کی تعداد دد سو کے لگ بھگ ہو۔ (4) مفصل)سورۃ الحجرات یا سورۃ ق سے لے کر آخر قرآن تک کی سب سورتوں کو مفصل کہتے ہیں۔(مباحث فی علام القران اللشیخ مناع القطان) سوال22:مفصل سورتوں کا کیا مطلب ہے ؟ جواب:مفصل سورتوں کا مطلب ہے جن سورتوں کے درمیان بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے ذریعہ فصل کیا گیا ہو۔ سوال23: مفصل سورتوں کی کتنی قسمیں ہیں ؟ جواب:(1) طوال مفصل(2) وساط مفصل سوال24:طوال مفصل کا اطلاق کہاں سے کہاں تک کی سورتوں پر ہوتا ہے ؟ جواب:سورہ ق یا سورۃ الحجرات سے لے کر سورۃ النباء یا سورۃ البروج تک کی سورتوں پر طوال مفصل کا اطلاق ہوتا ہے۔ سوال25:وساط مفصل کا اطلاق کہاں سے کہاں تک کی سورتوں پر ہوتا ہے ؟ جواب:سورۃ النباء سے لے کر سورۃ اللیل تک کی سورتوں پر وساط مفصل کا اطلاق ہوتا ہے۔ سوال26:قصار مفصل کا اطلاق کن سورتوں پر ہوتا ہے ؟ جواب:سورۃ الضحی سے لے کر آخر قرآن تک کی سورتوں پر قصار مفصل کا اطلاق ہوتا ہے۔ دوسرا باب: نزول قرآن سوال 27:قرآن کس نبی پر اترا ہے ؟ جواب:حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر سوال28:کس مہینے میں قرآن اتارا گیا؟ جواب:ماہ رمضان میں قرآن اتارا گیا {شھر رمضان الذی انزل فیہ القرآن}(سورۃ البقرہ) سوال29:کس رات میں قرآن مجید اتارا گیا؟ جواب:شب قدر میں قرآن اتارا گیا {انا انزلنا فی لیلۃ لقدر} ( سورۃ القدر آیت :1) سوال30:قرآن پاک کی کون سی آیت سب سے پہلے اتری ہے ؟ جواب:قرآن پاک کی سب سے پہلے اترنے والی آیت{اقرا باسم ربک الذی خلق}ہے۔ سوال 31:قرآن مجید کی سب سے آخری آیت کون سی اتری ہے ؟ جواب:قرآن مجید کی سب سے آخری آیت جو اتری ہے وہ آیت یہ ہے {واتقو یوما ترجعون فیہ الی اللہ ثم تو فی کل نفس ما کسبت وھم لا یظلمون }(سورۃ البقرہ) سوال 32: نزول کے اعتبار سے قرآن مجید کی سب سے پہلی اور آخری سورۃ کون سی ہے ؟ جواب: نزول کے اعتبار سے سب سے پہلی سورت سورہ علق کی چند آیات اور سب سے آخری سورت سورہ النصر ہے۔ سوال33:پورا قرآن کتنے برس میں نازل ہوا؟ جواب:پورا قرآن تئیس [23]برس میں نازل ہوا۔ دیکھئے ( خصائص القرآن للد کتور/فہد بن عبدالرحمٰن الرومی و حقائق حول القرآن الشیخ محمد رجب) سوال34:فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے سات حرفوں پر قرآن اتارا گیا ہے ان سات حرفوں میں نازل کرنے کا کیا مطلب ہے ؟ جواب:سات حرفوں میں نازل کئے جانے کا مطلب ہے کہ قرآن پاک سات عربی لہجوں میں نازل کیا گیا۔ تیسرا باب: معلومات قرآن سوال35: قرآن کریم کی سب سے بڑی سورت کون سی ہے اور وہ کتنی آیتوں اور پاروں پر مشتمل ہے ؟ جواب: قرآن کریم کی سب سے بڑی سورت سورۃ البقرہ ہے اور یہ دو سو چھیاسی[286]آیات اور ڈھائی پاروں پر مشتمل ہے۔ سوال36:قرآن کریم کی سب سے چھوٹی سورت کون سی ہے اور وہ کتنی آیات پر مشتمل ہے ؟ جواب:قرآن کریم کی سب سے چھوٹی سورت سورۃ الکوثر، اور یہ تین آیات پر مشتمل ہے۔ سوال37:ترتیب کے لحاظ سے قرآن مجید کی سب سے پہلی اور سب سے آخری سورت کون سی ہے ؟ جواب:ترتیب کے لحاظ سے قرآن مجید کی سب سے پہلی سورت سورہ الفاتحہ اور سب سے آخری سورت سورۃ الناس ہے ؟ سوال38:قرآن مجید کی ان سورتوں کا نام بیان کیجئے جن میں سجدے ہوں ؟ جواب:(1)الاعراف آیت: 206 (2)الرعد آیت :15 (3) النحل آیت:49، 50(4)الاسراءآیت:109 (5) مریم آیت:58 (6) الحج[اس میں دو سجدے ہیں ]دیکھئے آیت: 18، 77 (7)الفرقان:60 (8)النمل آیت:25 (9) السجدہ آیت:15 (10)ص آیت:24 (11)فصلت [حم السجدہ]آیت: 37، 38 (12) النجم آیت:62 (13) الانشقاق آیت :21 (14) العلق آیت: 15۔ سوال39: سورتوں کے شروع میں جو حروف مقطعات [الم-الر-کھیعص]آئے ہوئے ہیں کیا ان کا کوئی معنی اور مفہوم بھی ہے ؟ جواب:جی ان حروف کے کچھ نہ کچھ معانی ضرور ہیں جو صرف اللہ ہی کو معلوم ہیں اور کسی کو معلوم نہیں ، علامہ ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں حروف مقطعات سے قرآن کریم کا اعجاز ثابت کرنا ہے جس کا مثل پیش کرنے سے تمام مخلوق عاجز ہے۔ ( بحوالہ تفسیر ابن کثیر ج /ا) سوال 40:قرآن مجید کی ان سورتوں کی تعداد بتلائیے جن کا آغاز حروف مقطعات سے ہوتا ہے ؟ جواب:انتیس[29]سورتیں ہیں۔ سوال41:قرآن مجید کی وہ کون سی سورت ہے جس کو ثلث قرآن[تہائی قرآن]کہا گیا ہے ؟ جواب:سورۃ اخلاص {قل ھو اللہ احد}کو تہائی قرآن کہا گیا ہے ( صحیح بخاری، کتاب فضائل القرآن، باب فضل قل ھو اللہ احد عن ابی سعید الخدری، ) سوال42: قرآن مجید کی وہ کون سی سورت ہے جس کو ربع قرآن[چوتھائی قرآن]کہا گیا ہے ؟ جواب: سورۃ الکافرون کو ربع قرآن کہا گیا ہے۔(سنن ترمذی، بروایت عبداللہ ابن عباس، حاکم، امام حاکم فرماتے ہیں کہ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے ، علامہ البانی نے اس حدیث کو حسن لغیرہ کہا ہے ، دیکھئے صحیح الترغیب و الترہیب للالبانی حدیث:1477) سوال43:قرآن کی وہ دو سورہ مبارکہ کون سی ہیں جن کو زہراوہین کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے ؟ جواب:وہ دو سورتیں سورہ بقرہ اور سورۃ آل عمران ہیں۔( حاکم، صحیح الترغیب حدیث:1466) سوال44:قرآن مجید کی کس سورت کو نساء صغریٰ کہا جاتا ہے ؟ جواب:سورۃ الطلاق۔[حضرت عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ نے اس سورت کو نساء صغری سے موسوم کیا ہے جیسا کہ امام بخاری وغیرہ نے بیان کیا ہے ]( بحوالہ تفسیر روح المعانی) سوال45:قرآن مجید کی کس سورت میں مکھیوں کا ذکر آیا ہوا ہے ؟ جواب:سورۃ الحج آیت نمبر 73۔ سوال46:قرآن مجید کی کس سورت میں طالوت و جالوت کا واقعہ آیا ہوا ہے ؟ جواب:سورۃ البقرہ از آیت 247 تا 251۔ سوال47:قرآن مجید کی کس سورت میں سلیمان علیہ السلام اور ہدہد کا واقعہ آیا ہوا ہے ؟ جواب: سورۃ النمل از آیت 20 تا 28۔ سوال48:کس سورت میں حضرت موسیٰ اور حضرت خضر علیہ السلام کا واقعہ آیا ہوا ہے ؟ جواب:سورۃ الکہف از آیت 65 تا 82۔ سوال 49: وہ کون سی سورت ہے جس میں بسم اللہ الرحمٰن الرحیم دو بار آیا ہے ؟ جواب:سورۃ النمل آیت: 30۔ سوال 50: قرآن مجید کی کس سورت میں روح کے متعلق سوال آیا ہوا ہے ؟ جواب:سورہ اسراء آیت نمبر 85۔ سوال51:قرآن مجید کی کس سورت میں ہے کہ شیطان اپنے متبعین سے [قیامت کے دن] لا تعلقی کا اظہار کرے گا؟ جواب:سورہ ابراہیم آیت نمبر 22۔ سوال 52:قرآن مجید کی کس سورت میں دابۃ الارض کے خروج کا ذکر آیا ہوا ہے ؟ جواب:سورہ نمل آیت:82۔ (1) سوال53:قرآن مجید کی کس سورت میں سامری کا ذکر آیا ہوا ہے ؟(2) جواب:سورہ طہ میں از آیت 85 تا 98۔ سوال54:قرآن مجید کی کس سورت میں غزوہ تبوک کا ذکر آیا ہوا ہے ؟ جواب: سورہ توبہ آیت:81۔ سوال55:قرآن مجید کی کس سورت میں جنگ بدر کا قصہ بیان ہوا ہے ؟ جواب: سورہ انفال از آیت 6 تا آیت 14۔ سوال 56: قرآن مجید کی کس سورت میں اصحاب الاخدود [خندقوں والے ]کا واقعہ آیا ہوا ہے ؟ جواب:سورہ بروج۔ —————————————————————- (1) دابۃ الا رص: قیامت کی ایک بڑی نشانی کے طور پر دابۃ الا رض کا ظہور ہو گا [اللہ تعالیٰ زمین سے ایک جانور نکالے گا] اس جانور کے بے شمار اوصاف ہیں جو تفسیر اور اور فتن کی کتابوں میں مذکور ہیں لیکن وہ سب کی سب ناقابل اعتبار اور بلا دلیل ہیں۔ (2) سامری:یہ آل فرعون کا یاک قبطی آدمی تھا جو موسیٰ پر ایمان لے آیا تھا اور جب موسیٰ بنی اسرائیل کو لے کر مصر سے نکلے تو یہ بھی ساتھ ہو لیا، بعد میں اس نے گوسالہ بنایا اور لوگوں کو گوسالہ پرستی کی ترغیب دی۔ سوال57:قرآن کریم کی کس سورت میں خبز[روٹی] کا لفظ آیا ہوا ہے اس سورت کا نام مع آیت بیان کیجئے ؟ جواب:سورۃ یوسف۔ آیت:32 {ودجل معہ السجن فتیان قال احدھما انی ارانی اعصر خمرا وقال الاخر انی ارانی احمل فوق راسی خبزا تا کل الطیر منہ} سوال58:کس سورت میں واقعہ افک کا تذکرہ آیا ہوا ہے ؟ جواب:سورہ نور از آیت 11 تا آیت 18۔ سوال59:آیت الکرسی قرآن مجید کی کس سورت میں ہے ؟ جواب:سورہ بقرہ آیت: 255 سوال60:وہ کون سی سورت ہے جس کا آغاز دو پھلوں کے نام سے ہوا ہے ؟ جواب:سورہ تین [تین، زیتون]۔ سوال61:وہ کون سی سورت ہے جس کا خاتمہ دو نبیوں کے نام پر ہوا ہے ؟ جواب: سورہ اعلیٰ [ابراہیم و موسی]۔ سوال62:قرآن مجید کی کس سورت کے بارے میں امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد ہے کہ لو ما انزل اللہ حجۃ علی خلفہ الا ھذہ السورۃ لکفتھم اگر اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق پر بطور حجت دلیل کے صرف اسی ایک سورت کو نازل فرما دیتے تو یہ ان کی ہدایت کے لیے کافی ہوتی۔ جواب:سورہ عصر۔ ( بحوالہ تفسیر روح المعانی للعلامہ آلوسی بغدادی، اور بدائع التفسیر للعلامہ ابن القیم) سوال63:وہ کون سی سورتیں ہیں جس کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرما ن ہے کہ جو شخص اپنی آنکھوں سے قیامت دیکھنا چاہتا ہو وہ یہ سورتیں پڑھے ؟ جواب: سورہ تکویر۔ سورہ انفطار۔ سورہ انشقاق۔ ( مسند احمد، سنن ترمذی، حاکم، السلسلۃ الصحیحہ حدیث :1081) سوال64:قرآن کریم کی پانچ ایسی سورتیں بیان کیجیے جن کا آغاز الحمد للہ سے ہوتا ہے ؟ جواب:(1) سورہ فاتحہ(2) سورہ انعام(3) سورہ کہف(4) سورہ سبا (5) سورہ فاطر۔ سوال65:قرآن کریم کی وہ سورتیں کتنی ہیں جن کا آغاز [حم] سے ہوتا ہے جن کو حوا میم کہا جاتا ہے ؟ جواب:ایسی سات سورتیں ہیں (1) سورہ غافر (2) سورہ فصلت (3) سورہ زخرف (4) سورہ دخان(5) سورہ جاثیہ (6) سورہ احقاف (7) سورہ شوری۔ سوال66:وہ پانچ سورتیں کون سی ہیں جن کا آغاز[ال ر ]سے ہوتا ہے ؟ جواب:(1) سورہ یونس(2)سورہ ہود (3)سورہ یوسف (4) سورہ ابراہیم (5) سورہ حجر۔ سوال67:وہ کون سی سورتیں ہیں جن کی ابتداء لفظ [سبح] سے ہوتی ہے ؟ جواب:وہ سورتیں جن کی ابتداء لفظ [سبح] سے ہوتی ہے ، یہ ہیں : (1) سورہ حدید (2) سورہ حشر (3) سورہ صف سوال68:وہ کون سی سورتیں ہیں جن کی ابتداء [یسبح] سے ہوتی ہے ؟ جواب:جن سورتوں کی ابتداء [یسبح] سے ہوتی ہے ، وہ درج ذیل ہیں : (1) سورہ جمعہ (2) سورہ تغابن سوال69: وہ کون سی سورتیں ہیں جن کی ابتداء تبارک سے ہوتی ہے ؟ جواب:جن سورتوں کی ابتداء [تبارک] سے ہوتی ہے وہ دو ہیں : (1) سورہ فرقان (2) سورہ ملک سوال70:وہ کتنی سورتیں ہیں جن کی ابتداء [الم] سے ہوتی ہے ؟ جواب: وہ سورتیں یہ ہیں : سورہ بقرہ۔ سورہ آل عمران۔ سورہ عنکبوت۔ سورہ روم۔ سورہ لقمان۔ سورہ سجدہ۔ سوال71:وہ سورتیں بیان کیجئے جن کی آغاز [طسم] سے ہوتا ہے ؟ جواب:وہ سورتیں یہ ہیں :(1) سورہ شعراء (2) سورہ قصص سوال72:وہ پانچ سورتیں لکھئے جن کا آغاز لفظ قل سے ہوتا ہے ؟ جواب: (1) سورہ جن (2) سورہ کافرون (3) سورہ اخلاص (4) سورہ فلق (5)سورہ ناس سوال73: وہ چار سورتیں کون سی ہیں جن کی ابتداء حرف [انا] سے ہوتی ہے ؟ جواب:(1) سورہ فتح (2) سورہ نوح (3) سورہ قدر (4) سورہ کوثر۔ سوال74:وہ دو سورتیں کون سی ہیں جو حرف [ویل] سے شروع ہوتی ہیں ؟ جواب:(1)سورہ مطففین (2)سورہ ہمزہ سوال75: وہ سورتیں کتنی ہیں جن کی ابتداء [یا ایھا النبی] سے ہوتی ہے ؟ جواب:(1)سورہ احزاب(2) سورہ طلاق (3) سورہ تحریم سوال76:قرآن مجید کی اس سورت کا نام بتایئے جو ایک نیک آدمی کے نام پر آئی ہوئی ہے جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت تو دی تھی پر نبوت عطا نہیں کی تھی؟ جواب:سورہ لقمان 21واں پارہ۔ سوال77:کس سورت میں ان تین اشخاص کا ذکر آیا ہوا ہے جو غزوہ تبوک سے پیچھے رہ گئے تھے ؟ جواب: سورہ توبہ آیت:119۔ سوال78: وہ کون سی سورت ہے جن کی تمام تر آیتیں حرف [د]پر ختم ہوتی ہیں ؟ جواب:سورہ اخلاص۔ سوال79:قرآن مجید میں وہ کون سی آیت ہے جس میں اس بات کا ذکر ہے کہ مشرکین اللہ کو نہیں دیکھ سکیں گے ؟ جواب: وہ آیت یہ ہے {کلا انھم عن ربھم یومئذ لمحجوبون }[ ہر نہیں یہ لوگ اس دن اپنے رب سے اوٹ میں رکھے جائیں گے ](سورہ مطففین آیت :15) سوال80:قرآن مجید کی وہ کون سی آیت ہے جس میں اللہ نے حفاظت قرآن کا وعدہ لیا ہے ؟ جواب:فرمان باری تعالیٰ ہے {انا نحن نزلنا الذکر وانا لہ لحافظون }( سورہ حجر آیت:9) سوال81:قرآن کریم میں ایک آیت ہے جس کے بارے میں فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ اگر کوئی مسلمان سوتے وقت اس کو پڑھ لے تو اللہ کی طرف سے ایک نگراں مقرر کر دیا جاتا ہے اور صبح تک شیطان اس کے قریب نہیں پھٹکتا وہ کون سی آیت ہے ؟ جواب:وہ آیت، آیت الکرسی ہے {اللہ لا الہ الاھو الحی القیوم لا تا خذہ سنۃ ولا نوم لہ ما فی السموات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ العلی العظیم}(سورہ بقرہ آیت:255) (صحیح بخاری، باب فضل سورۃ البقرہ) سوال82:قرآن مجید کی وہ کون سی آیت ہے جس میں ولی کی تعریف بیان ہوئی ہے ، نیز وہ آیت کس سورت میں ہے ؟ جواب:ارشاد باری تعالیٰ ہے {الا ان اولیاء اللہ لا خوف علیھم ولا ھم یحزنون الذی امنوا و کانو ا یتقون}”یاد رکھو اللہ کے دوستوں پر نہ کوئی اندیشہ ہے اور نہ وہ غمگین ہوتے ہیں یہ وہلوگ ہیں جو ایمان لائے اور برائیوں سے پرہیز رکھتے ہیں “(سورہ یونس آیت :63) سوال83: قرآن مجید میں ایک آیت ہے جس کے بارے میں فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ جس نے ہر نماز کے بعد وہ آیت پڑھی تو اسے جنت میں داخلے سے موت کے علاوہ کوئی چیز نہیں روک سکتی وہ آیت کون سی ہے ؟ جواب: آیت الکرسی۔ (عمل الیوم واللیلہ للامام النسائی حدیث : 100 صحیح الجامع الصغیر للبانی حدیث:6464) سوال84:قرآن مجید کی وہ کون سی آیت ہے جس میں اللہ نے اپنے نبی کی زندگی کی قسم کھائی ہے ؟ جواب:وہ آیت یہ ہے فرمان الہی ہے {لعمرک انھم لفسی سکرتھم یعمھون}”تیرے عمر کی قسم! وہ تو اپنی بد مستی میں سرگرداں تھے ” (سورہ حجر آیت:72) سوال85: قرآن مجید کی وہ کون سی آیت ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ مہینوں کی تعداد بارہ ہیں ؟ جواب:وہ آیت یہ ہے فرمان باری تعالیٰ ہے {ان علۃ الشھور عند اللہ اثنا شھرا فی کتاب اللہ یوم خلق السموات والارض}( سورہ توبہ آیت:36) سوال86: حرمت والے مہینے کتنے ہیں ؟ جواب:حرمت والے مہینے چار ہیں جن میں سے تین مہینے پہ در پہ ہیں (1)ذی قعدہ (2) ذی الحجہ (3) محرم(4)رجب مضر، جو جمادی الاخری اور شعبان کے درمیان ہوتا ہے۔ سوال87: قرآن مجید کی وہ کون سی آیت ہے جس کے نازل ہونے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ آیت مجھے دنیا و مافیہا کی تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہے ؟ جواب:وہ آیت یہ ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے {انا فتحنا لک فتحا مبینا لیغفر لک اللہ ماتقدم منذنبکوما تاخر ویتم نعمتہ علیک و یھدیک صراطا مستقیما و ینصرک اللہ نصرا عزیزا}(سورہ فتح آیت : 1۔2) سوال 88: حدیث شریف میں ہے کہ جو بچہ بھی پیدا ہوتا ہے شیطان اس کو مس کرتا ہے مگر دو ایسے ہیں جو اس مس شیطان سے محفوظ ہیں وہ دو کون ہیں ؟ جواب: حضرت مریم علیہا السلام اور ان کے بیٹے حضرت عیسی علیہ السلام، فرمان الٰہی ہے {وانی سمیتھا مریم وانی اعیذھا بک و ذریتھا من الشیطان الرجیم}(سورہ ال عمران آیت:36)فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے جو بچہ بھی پیدا ہوتا ہے شیطان اس کو مس کرتا ہے اور اس مس شیطان سے ہر بچی رو پڑتا ہے مگراس مس شیطان سے حضرت مریم اور عیسی علیہم السلام محفوظ ہیں۔ (صحیح بخاری کتاب التفسیر، صحیح مسلم کتاب الفضائل) سوال89: معوذات کن سورتوں کو کہا جاتا ہے ؟ جواب: سورہ اخلاص، فلق اور ناس کو معوذات کہا جاتا ہے ، چنانچہ صحیح بخاری و مسلم میں “حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب آپ کو تکلیف ہوتی تو معو ذات پڑھ کر اپنے اوپر دم کرتے اور جب آپ کی تکلیف بڑھ جاتی تو میں معوذات پڑھ کر آپ پر دم کرتی اور برکت کی امید میں آپ کا ہاتھ آپ کے جسم مبارک میں پھیرتی رہتی تھی” سوال90: سورہ مجادلہ کا دوسرا نام کیا ہے ؟ جواب سورہ مجادلہ کا دوسرا نام سورہ ظہار ہے۔ سوال91:قرآن کریم میں کس نبی کا تذکرہ سب سے زیادہ آیا ہوا ہے اور کتنی مرتبہ آیا ہوا ہے ؟ جواب:حضرت موسی علیہ السلام اور آپ کا نام تقریباً 136 مقامات پر آیا ہوا ہے۔ سوال92: قرآن کریم کی پے در پے وہ تین سورتیں کون سی ہیں جن میں لفظ جلالہ [اللہ] نہیں آیا ہوا؟ جواب: (1) سورہ رحمٰن (2) سورہ واقعہ (3) سورہ قمر سوال93:قرآن کریم کی وہ کون سی سورت ہے جس کی ہر آیت میں لفظ جلالہ وارد ہوا ہے ؟ جواب سورۃ المجادلہ 28واں پارہ۔ سوال94: سورہ عبس میں کس نابینا صحابی کی طرف اشارہ آیا ہوا ہے ؟ جواب: حضرت عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ۔ سوال 95: قرآن کریم میں کس صحابی کا نام آیا ہوا ہے مع آیت اس صحابی کا نام بتلایئے ؟ جواب: حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ آیت یہ ہے {فلما قضی زید منھا وطرا}(سورہ احزاب آیت:37)
Read more at: http://lib.bazmeurdu.net/
Read more at: http://lib.bazmeurdu.net/
Surah Yasin (Urdu)-سورہ ياسين
سورة یٰسین کے فضائل
٭ دس قرآن پڑھنے کا ثواب: نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ ہر چیز کا دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل یٰسین ہے۔ جس نے ایک بار یٰسین کی تلاوت کی ، اللہ تعالیٰ اس کے عوض دس بار قرآن مجید پڑھنے کا ثواب لکھیں گے۔ ترمذی
٭ اللہ حاجتیں پوری فر ماتا ہے : عطا بن ابی تابعی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو بندہ دن کے ابتدائی حصہ یعنی علی الصباح سورة یٰسین پڑھے گا، اللہ تعالیٰ اس کی حاجتیں پوری فرمائے گا ۔سنن دارمی
٭ یٰسین پڑھ کر سونے والا بخشا جاتا ہے : نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اللہ کی خوشنودی کے لئے رات کوسورة یٰسین پڑھ کر سونے والوں کو بخش دیا جاتا ہے۔
٭ وہ شہید کی موت مرے گا : نبی کریم ﷺ نے فرمایا:جو شخص ہر رات سو نے سے پہلے سورة یٰسین پڑھے گا وہ شہید کی موت مرے گا ۔(طبرانی)۔
٭ مرنے والے کے گناہ معاف: حضرت معقل بن یسار راوی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جس نے اللہ کی رضا کے لئے سورة یٰسین پڑھی، اس کے پچھلے گناہ معاف کر دئےے جائیں گے۔لہٰذا یہ مبارک سورة مرنے والوں (بستر مرگ یعنی آخری وقت یا مرنے کے بعد مرحوم کی قبر)کے پاس پڑھا کرو۔ للبیہقی
سورہ ياسين کا اثر انسان کي زندگي پر
سورہ مبارکہ ياسين انسانوں کي پوري زندگي، جسم اور روح، مال و دولت، صحت اور فلاح و بہبود، زندگي اور موت، اس دنيا اور آخرت کو متاثر کر سکتي ہے.
پيغمبر اسلام(ص) اور ائمہ اطہار نے اس کے اثرات کو بيان کيا ہے- پيامبر(ص) نے حضرت علي(ع) کو فرمايا: "اے علي! سورہ ياسين کو پڑھا کرو کيونکہ اس ميں بہت ساري برکتيں ہيں - مثال کے طور پر:
1 اگر ايک بھوکا شخص اس کي تلاوت کر لے اللہ اس کو روزي ديتا ہے اور اس کا پيٹ بھر جاتا ہے-
2 اگر کوئي پياسا شخص اس کي تلاوت کرے، اللہ اس کے ليے پاني فراہم کرتا ہے اور اس کي پياس بجھ جائے گي-
3 اگر ايک ننگا آدمي اس کو پڑھ لے ، خدا اسے پہننے کے ليے کپڑا ديتا ہے-
4 اگر کوئي غير شادي شدہ عورت اور مرد اس کو پڑھ لے، ان کي شادي ہوجائے گي-
5 اگر کوئي ايک خوف زدہ شخص اس کو پڑھ لے، اس کا خوف اور ڈر، آسايش اور چين ميں بدل جاتا ہے-
6 اگر کوئي بيمار شخص اسے پڑھ لے اللہ اسے صحت اور سلامتي دے گا-
7 اگر کوئي قيدي اس کو جيل ميں پڑھ لے، اللہ اس کي آزادي کے ليے کوئي حل نکالےگا-
8 اگر کوئي مسافر اسے سفر ميں پڑھے، بے شک اس کے ليے سفر کے دوران کوئي خطرہ نہيں ہوگا اور وہ محفوظ طريقے سے گھر واپس آئے گا-
9 اگر اس کو کسي فوت شدہ کے پلنگ پر پڑھ ليں، اللہ اس کے عذاب اور سزا کو کم کر دے گا اور اسے معاف کرے گا-
10 اگر کسي نے کسي چيز کو کھو ديا ہے اور اس کو پڑھ لے، وہ چيز مل جائے گي-
11 اگر کوئي کھويا ہوا شخص اس کو پڑھ لے، رستہ اسے مل جائے گا اور صحت اور تندرستي کے ساتھ منزل تک پہنچ جائے گا-
12 اگر وہ لوگ جن کا کھانا کم ہو اور سب کے ليے کافي نہ ہو اس سورہ کو پڑھ ليں، ان کے کھانے ميں برکت آئے گي چنانچہ سب کے ليے کھانا کافي ہوجاتا ہے-
13 اگر کوئي عورت جس کےليے بچے جنم دينا مشکل ہو اس سورہ کو پڑھ ليں، اس کے ليۓ وضع حمل آسان ہو جاۓ گا اور آساني سے بچہ جنم دے گا -
14 وہ شخص جو ياسين کو پڑھ لے کبھي اسے فقر اور غربت کا سامنا نہيں کرنا پڑتا ہے-
15 اگر کوئي اسے پڑھ لے، تجارت اور کار و بار ميں اس کو نقصان نہيں پہنچ جائے گا-
16 وہ شخص جو ياسين کو تلاوت کرتا رہے، اس کا گھر قدرتي آفات ميں تباہ نہيں ہوتا ہے-
17 وہ شخص جو ياسين کوپڑھ لے، اپني زندگي ميں پاگل نہيں ہو جاتا ہے اور اس کي عقل تباہ نہيں ہوتي ہے-
18 جو شخص اس سورہ کو تلاوت کر لے جذام کي بيماري نہيں ہوتي ہے-
19 وہ جو اس سورہ کو پڑھتا رہے ، وسواس کي بيماري سے دور رہتا ہے-
20 ياسين پڑھنے والا شخص نقصان دہ بيماريوں سے بچ جاتا ہے اور ان کي بيماري ٹھيک ہوجاۓ گي-
21 اللہ تعالي مشکلات اور مصائب کو اس کے ليے آسان بنا ديتا ہے-
22- اس شخص کو قبض روح کے وقت آساني ہوتي ہے -
23 اللہ زندگي ميں خوشي اور اچھا سا کاروبار ياسين کے پڑھنے والے کو ديتا ہے-
24 خداوند موت کے وقت اس شخص کي خوشي کا باعث بنتا ہے-
25 اللہ تعالي ياسين پڑھنے والے شخص کو آخرت ميں سکھ اور خوشي ديتا ہے اور آسمان اور زمين کے فرشتوں کو بلا کر فرماتے ہيں :"ميں اس بندے سے راضي ہوں- آپ اس کے ليے استغفارکرليں-
26 اللہ تعالي شيطان کو ياسين پڑھنے والے شخص سے دور کرتا ہے تاکہ اس کو برے رستے کي طرف نہ لے جائے اور ہزار فرشتوں کو بھيج ديتا ہے تاکہ اس شخص کو شيطان کي آفات اور شر سے محفوظ رکھيں-
27 موت کے بعد خدا تيس ہزار فرشتوں کو بلا ليتا ہے تاکہ اس کو غسل کر ليں اور اس کے ليے استغفار کرکے اسے قبر تک لے جائيں اور اسے قبر کے اندر رکھ کر عبادت کرليں اور اس عبادت کے ثواب اس شخص کو مل جائے اور اس کي قبر وسيع اور نوراني ہو جاتي ہے-
28- قيامت کے دن اللہ تعالي اسے فرماتے ہيں کہ: اے ميرے بندے! دوسروں کي شفاعت کرو تا کہ ميں آپ کي شفاعت کو ان کے ليے مان جاۆں-
29- ياسين پڑھنے والے شخص کو اللہ تعالي بہشت ميں بھيجتا ہے-
(ختم شد)
Subscribe to:
Posts (Atom)